سری لنکا اورجنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج شروع ہوگا

سری لنکا اورجنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج شروع ہوگا

  

           کولمبو ( نیٹ نیوز) سری لنکا اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین دوسرا اور آخری ٹیسٹ آج سنہالیز سپورٹس کلب گراﺅنڈ، کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ جنوبی افریقا کو دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے 153 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔ سری لنکا کی ٹیم ہوم گراﺅنڈ پر جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 1993 سے ناقابل شکست ہے، پہلے ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد جنوبی افریقا کو 21 سال بعد سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کا بہترین موقع ہے۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے آخری بار 1993 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر تین میچز کی سیریز میں 1-0 سے ہرایا تھا دونوں ٹیموں کے کپتان اس ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے لئے پرعزم ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ہم اس ٹیسٹ میچ میں محنت سے کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے اور امید ہے کہ ہم ضرور کامیاب ہوں گے سری لنکن کپتان نے کہا کہ ہم ہوا گراﺅنڈ اور کراﺅڈ کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -