پی سی بی نے قومی ڈومیسٹک کرکٹ سٹکچر کا اعلان کر دیا

پی سی بی نے قومی ڈومیسٹک کرکٹ سٹکچر کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                          لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈنے قومی ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر کا اعلان کردیا،دو ڈویژن پر مشتمل فرسٹ کلاس سیزن میں ریجنز اور ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں ایک ساتھ حصہ لیں گی پی سی بی ہیڈکوارٹرز میںڈائیریکٹر گیم ڈویلپمنٹ ہارون رشید کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی سی بی کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے بتایا کہ ریجنل ٹیموں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیںامید ہے نئے ڈومیسٹک ڈھانچے سے کرکٹ میں بہتری آئے گی ، اس موقع پر پی سی بی کے ڈائیریکٹر گیم ڈویلپمنٹ ہارون رشیدنے ڈومیسٹک کرکٹ ڈھانچے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ دو ڈویژن پر مشتمل فرسٹ کلاس سیزن میں ریجنز اور ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں ایک ساتھ حصہ لیں گی۔ پہلی بار فرسٹ کلاس کرکٹرز کو ماہانہ وظیفہ ملے گا۔قومی فرسٹ کلاس کرکٹ کا نیا ڈومیسٹک ڈھانچا تمام متعلقہ فریقین سے مشاورت کے بعدسوچ وبچار کے بعد بنایا گیا ہے اور کھلاڑیوں کو مالی فائدہ پہنچانے کے ساتھ ساتھ سیزن کے دوران بعض انقلابی اقدامات کئے جائیں گے۔ فرسٹ کلاس سیزن کھیلنے والے کھلاڑیوں کو ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا جبکہ انڈر سکسٹین ٹورنامنٹ کے ٹاپ پچاس کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں ماہانہ پانچ پانچ ہزار روپے کا وظیفہ دیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ماضی کے برعکس اس بار ڈومیسٹک فرسٹ کلاس سیزن میں کھلاڑیوں کو ماہانہ وظیفہ دے کر سیزن کو پرکشش بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ ڈپارٹمنٹ اور ریجن کا مشترکہ فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ ہوگا جبکہ ریجن کی فرنچائز بڑے بزنس ہاﺅسسز کو فروخت کی جائیں گی۔ہارون رشید نے بتایا کہ ڈویژن ون گولڈ کہلائے گا جس میں چھ ٹاپ کے ریجن راولپنڈی، اسلام آباد، کراچی، پشاور، لاہور اور ملتان کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔اس ٹورنامنٹ میں چھ ڈپارٹمنٹ یوبی ایل،نیشنل بینک، سوئی ناردرن گیس، واپڈا، پورٹ قاسم اور زرعی ترقیاتی بینک شامل ہوں گے جبکہ ڈویژن ٹو میں سات ریجن اور سات ڈپارٹمنٹ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ریجن کے کھلاڑیوں کو ماہانہ پینتیس ہزار، پچیس ہزار اوربیس ہزار روپے کا وظیفہ ملے گا۔انہوں نے کہاکہ وہ کھلاڑی جو پی سی بی سے سینٹرل کنٹریکٹ کے پیسے لیتے ہیں انہیں وظیفہ نہیں ملے گا۔ گذشہ سال ایک سو گیارہ فرسٹ کلاس میچ ہوئے تھے۔ اس سال ایک سو پانچ میچ کروانے کی تجویز ہے۔ ڈویژن ون اور ٹو کے ٹورنامنٹ فرسٹ کلاس ہوں گے اور ایک ساتھ چلیں گے۔