قیمتیں عام مارکیٹ سے کم نہ ہونے پر صارفین نے رمضان بازاروں سے منہ موڑ لیا

قیمتیں عام مارکیٹ سے کم نہ ہونے پر صارفین نے رمضان بازاروں سے منہ موڑ لیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                    لاہور(لیاقت کھرل) عام مارکیٹوں کی نسبت اشیاءکے نرخوں میں کوئی زیادہ فرق نہ ہونے پر شہر کے رمضان بازاروں میں رونقیں ماند پڑ گئیں رمضان بازاروں میں جہاں بعض اشیاءکے غیر معیاری ہونے کی شکایات ہیں وہاں صبح ریٹ زیادہ اور شام کے اوقات میں کچھ اور ریٹ پر شہری سراپا احتجاج ہیں”پاکستان‘ کی ٹیم نے شہر میں قائم 25رمضان بازاروں میں سے چند رمضان بازار کا دورہ کیا تو اکثر رمضان بازاروں میں صرف اسی وجہ سے رش کم دیکھنے میں آیا کہ عام مارکیٹوں کی نسبت رمضان بازاروں میں اشیاءکے نرخوں میں کوئی خاص فرق نہیں تھا اس موقع پر اکثر رمضان بازاروں میں چینی نہ ملنے پر تو تکرار، جبکہ آلو اور سبزیوں سمیت آم اور آڑو کے غیر معیاری ہونے کی زیادہ شکایات پائی گئیںجبکہ رمضان بازاروں میں اوزان و پیمائش کے پیمانوں کی گڑ بڑ کی بھی شہریوں نے شکایات کیں، اس میں تاجپورہ رمضان بازار اور ہربنس پورہ سمیت جوڑے رمضان بازار میں مرغی کے ناقص گوشت کی شہریوں نے شکایات کیں جبکہ اوزان و پیمائش کے پیمانوں میں بھی لوٹ مار پر شہری سرابا احتجاج بنے رہے اسی طرح وحدت روڈ اور شادمان بازار میں اشیاءکے نرخوں میں کوئی خاص فرق نہ ہونے پر رش نہ ہونے کے برابر تھا جبکہ اسلام پورہ رمضان بازار میں بھی رونق نہ ہونے کے برابر تھی رمضان بازاروں میں آنے والے شہری بھی اشیاءکے غیر معیاری ہونے اور ریٹ میں عام مارکیٹ کی نسبت کوئی خاص فرق نہ ہونے پر سراپا احتجاج بنے ہوئے پائے گئے اس موقع پر رمضان بازاروں کی سیکیورٹی بھی کلوزسرکٹ کیمروں پر چھوڑ رکھی گئی تھی اور سیکیورٹی پر مامور پولیس اور ٹریفک وارڈنز ایک جگہ پر بیٹھ کر گپ شپ میں مصروف پائے گئے اس موقع پر رمضان بازاروں کے انتظامی افسروں شہزاد قریشی، رائے محمد منشائ، شاہد عمران سمیت چودھری ندیم اختر اور چودھری محمد نعیم کا کہنا تھا کہ عام مارکیٹوں میں اشیاءکی کوالٹی واقعی بہتر ہے نرخوں میں کوئی خاص فرق نہ ہونے سے بھی رمضان بازاروں میں رکش کم ہے اس میں مسلسل کوشش کی جا رہی ہے کہ اشیاءکے نرخوں کے ساتھ ساتھ معیار کی بہتری کو برقرار رکھا جائے۔