نجکاری پالیسی کے خلافملک بھر میں احتجاج کریں گے،عابد صدیقی
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکوومت کی نج کاری پالیسی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کریں گے،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ ہیں ،بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے ،عوام کو دووقت کی روٹی نہیں مل رہی اور حکومت اداروں کی نج کاری کررہی ہے ،سرکاری ملازمین کا ہر حوالے سے دفاع کریں گے ،پہلے پی ٹی سی ایل فروخت کرکے ملازمین کے حقوق پر ڈاکہ ڈالاگیا ہے ،پی ٹی سی ایل کی قیمت ابھی تک حکومت کو نہیں ملی جبکہ اس پر نجی کمپنی نے قبضہ کرلیا ہے
۔،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مزدورں کے حقوق کا تحفظ کیا ہے ،باقی سرکاری محکموں کا حال بھی پی ٹی سی ایل کی طرح نہیں ہونے دیں گے ،ہم ملازمین کے ساتھ ہیں ،حکومت سرکاری اثاثے فروخت کرکے اپنا نظام نہ چلائے بلکہ وسائل پیدا کئے جائیں