عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمامختم نبوت کورس کا انعقاد
لاہور ( سٹاف رپورٹر )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام جامع مسجدرحیمیہ گلشن راوی میںتین روزہ ختم نبوت کورس منعقد ہوا جس کی صدارت مولانا قاری مشہود احمد نے کی کورس کے شرکاءسے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع لاہور کے امیرمولانا مفتی محمدحسن ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی اور مرکزختم نبوت عائشہ مسجدکے خطیب مولانا محبوب الحسن طاہر نے عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت وفضیلت ، حیات اوررفع ونزول عیسیٰؑ،قادیانی شبھات کے جوابات کے عنوان پر خطاب کیا۔تحریک ختم نبو ت کے راہنما و ںنے کہا کہ دلائل کی دنےا میں قادیانیوں کے پاس مرزاغلام احمد کی نبوت پر قرآن پاک سے ایک آیت سروردو عالم ﷺ کا کو ئی ایک فرمان ذیشان اورساڑھے چودہ سوسال کے مستند اور متفقہ علماءکرام مشائخ عظام مجددین ملت محدثین کرام اور مفسرین میںسے کسی ایک عالم شیخ طریقت مجدد محدث مفسر کا ایک بھی قول نہیں بلکہ قرآن پاک کی ایک سو آ یات سروردوعالم ﷺ کی تقریباً سوا دو سواحادیث حضرات صحابہ کرام سے لے کرپوری امت کا اجماع ہے کہ سلسلہ نبوت سرور کائناتﷺ پر ختم ہے۔
مقررین نے قرآن و حدیث کی روشنی میں عقیدہ ختم نبوت اور حےات عیسیٰ پر نوٹس لکھوائے۔شرکاءاور سامعین سے قادےانیوں کی مصنوعات شیزان،منڈی بہاءالدین کی شاہ تاج شوگرملزکی چینی،او،سی،ایس کوریئر سروس اور دیگر قادےانی مصنوعات کے بائیکاٹ کا عہد لیا گیا۔ا
ساتذہ کورس نے کہا کہ شارٹ کورسسز کے ذریعے پڑھے لکھے طبقے کوقادےانی شبہات سے آگاہ کرنا عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے فرائض میں شامل ہے اور مجلس پوری دےانت داری کے ساتھ یہ ذمہ داری نبھا رہی ہے۔اور رہتی دنےا تک یہ ذمہ داری پوری کی جاتی رہے گی۔اور انشا ءاللہ قادےانیت کے خاتمے تک یہ تحریک جاری رہے گی۔کورس کا انتظام مولانا عزیزالرحمن ثانی،قاری عبد العزیز،مولانا عبدالنعیم،قاری علیم الدین شاکراور قاری عزیزالرحمن نے کیا۔