آئی ایس ایف کے نوجوانوں کو افطار پارٹی، جاوید ہاشمی اورفوزیہ قصوری کی خصوصی شرکت

آئی ایس ایف کے نوجوانوں کو افطار پارٹی، جاوید ہاشمی اورفوزیہ قصوری کی خصوصی ...

  

لاہور ) پ ر ) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر عبد العلیم خان کی جانب سے آئی ایس ایف کو لاہور آفس میں افطار دعوت دی گی ۔اس موقع پر لاہور کے سینئر نائب صدر شعیب صدیقی ¾ نائب صدر ¾جمشید اقبال چیمہ¾ آئی ایس ایف کے مرکزی صدر فرح حبیب اور دیگر طلبا ءراہنماﺅں نے خطاب کیا ۔جاوید ہاشمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج پاکستان تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے اور ہم نے اُس منزل مراد کو حاصل کرلیا ہے جس کا آغاز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اٹھارہ برس پہلے کیا تھا ۔ 14 اگست ظالم اور جابر حکمران اقلیت کے خلاف اپنا مینڈیٹ برآمد کروانے کا دن ہے اوراس کیلئے پاکستان بھر سے تحریک انصاف کے نوجوان ¾ بزرگ ¾ عورتیں اور بچے جوق در جوق اسلام آباد پہنچ کر اپنی اخلاقی فتح کا اعلان کریں گے ۔ صدر لاہور عبد العلیم خان پارٹی مصروفیت کی وجہ سے اسلام آباد چیئرمین تحریک انصاف کے ساتھ ہونے کی وجہ سے پروگرام میں تاخیر سے پہنچے ۔انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ آج چیئرمین پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نئے آفس کا افتتاح کریں گے

اور ورکروں کی افطاری کا بندوبست بھی کیا گیا ہے ۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اس موقع پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرکے 14 اگست کے حوالے سے کارکنوں کو پارٹی لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ تحریک انصاف لاہور کا نیا آفس پارٹی کے کارکنوں کیلئے مختص کردیا گیا ہے۔جہاں منتخب تنظیم اور لاہور سے پی ٹی آئی کے سینئر رہنمااپنے پروگرامز اور میٹنگ کا اہتمام کرکے تحریک انصاف کو مزید مضبوط اور فعل کریں گے۔ تحریک انصاف کے مرکزی صدر جاوید ہاشمی اور فوزیہ قصوری نے حصوصی شرکت جبکہ دیگر قائدین میں ڈاکٹر یاسمین راشد ¾سیدہ سلونی بخاری اور لاہور کے سیکرٹری انفارمیشن جاوید مون نے شرکت کی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -