آپریشن ضرب عضب کی کامیابی نوشتہ دیوار ہے،رانا محمود الحسن

آپریشن ضرب عضب کی کامیابی نوشتہ دیوار ہے،رانا محمود الحسن

  

 لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وسابق ممبرقومی اسمبلی رانامحمودالحسن نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی نوشتہ دیوار ہے پاک فوج کی کمٹمنٹ اورقربانیوں سے شمالی وزیرستان کی کایا پلٹ گئی ۔آئی ڈی پیز عنقریب خوشی خوشی اپنے گھروں میں واپس چلے جائیں گے مگرجس وقت تک وہ ہمارے مہمان ہیں ان کی میزبانی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی عمران خان نے بیرون ملک اپنے سونامی مارچ کیلئے کشکول اٹھایا مگر آئی ڈی پیز کیلئے جھولی نہیں پھیلائی ا

پنے ایک بیان میں رانامحمودالحسن نے مزید کہا کہ ہماری ہرایک سانس اپنے شہیدوں اورغازیوں کی مقروض وممنون ہے جس ملک کی جغرافیائی سرحدوںکے باوفااورباصفا محافظ شوق شہادت سے سرشارہوں اسے دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان اوردفاع پاکستان کیلئے جام شہادت نوش کرنیوالے شہریوں اور فوجی جوانوںکوہم اپنے صادق جذبوں کے ساتھ خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔پاکستان کاہرفردجمعتہ الوداع اورعیدالفطر کی نماز کے بعد اپنے شہیدوں کے بلندی درجات کیلئے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دست دعابلندکرے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہداءکی ارواح کے ساتھ تجدیدعہدکرتے ہیں کہ مادر وطن کی نظریاتی اورجغرافیائی سرحدوں کے دفاع کیلئے ہمارا سرکٹ توسکتا ہے مگر کسی صورت جھک نہیں سکتا۔ پاک افواج کے شہیدوں نے اپنے مقدس خون سے وفاورقربانی کے جوچراغ جلائے ہیں ہم انہیں بجھنے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہ جوقوم اپنے شہیدوں کوبھول جائے وہ تاریخ کیلئے محض ایک بوجھ بن کررہ جاتی ہے ۔

۔

۔

۔

۔

۔

۔

۔

۔

۔

۔

پاک افواج کے شہیدوں کی قربانی اورشجاعت ہماری قومی تاریخ کے نصاب کاجلی عنوان ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک افواج کے شہداءپاکستان کے ماتھے کاجھومراورہماراسرمایہ افتخار ہیں۔ سرزمین پاک کیلئے افواج پاک کادم غنیمت ہے ،عوام دفاع وطن کیلئے اپنے دفاعی اداروں کی پشت پرکھڑے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -