شوہرکو بازیاب کروا کردرخواست گزار بیوی کے حوالے کرنے کا حکم

شوہرکو بازیاب کروا کردرخواست گزار بیوی کے حوالے کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار )ایڈیشنل سیشن جج نے شوہرکو بازیاب کروا کردرخواست گزار بیوی کے حوالے کرنے کا حکم دیتے ہوئے حبس بے جا کی درخواست نمٹا دی ہے۔فاضل عدالت میں سلامت پورہ کی رہائشی خاتون شازیہ پروین نے دائرحبس بے جا کی درخواست میں موقف اختیار کررکھا تھا کہ سائلہ کا شوہر موسی فرنیچر کی دکان پرکام کرتا ہے لیکن کم پیسے کے عوض جب میرے اس کے شوہر نے وہاں سے کام چھوڑنے کا فیصلہ کیا تو فرنیچر کا مالک منور نے سائلہ کے شوہر سے کو غیر قانونی طور پر اپنے پاس محبوس کررکھا ہے ،لہذا عدالت سے استدعاہے کہ اس کے شوہر کو بازیاب کروانے کا حکم دیا جائے جس پر عدالتی حکم ملنے پر ایس ایچ او تھانہ ہربنس پورہ نے موسی کو برآمد کروا تے ہوئے عدالت میں پیش کردیا جہاں عدالت نے شوہر کو درخواست گزار بیوی کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی ۔