فائرنگ کرنے کا جرم ثابت ،مجرم کو 28 سال قید و جرمانہ کی حکم

فائرنگ کرنے کا جرم ثابت ،مجرم کو 28 سال قید و جرمانہ کی حکم

  

لاہور(نامہ نگار) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ہارون لطیف نے قصور کچہری میں فائرنگ کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم ارشاد کو 28 سال قید و جرمانہ کی سزا کا حکم سنادیا۔ عدالت نے ملزم کے شریک 5ساتھیوں کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا ہے۔ استغاثہ کے مطابق ملزم ارشاد نے قصور کچری میں پیشی پر آئے اپنے مخالفین پر ساتھیوں کی مدد سے اندھا دھند فائرنگ کرکے رفیق اور جہانگیر کو مضروب کر دیا تھا۔ فاضل جج نے وکلاءکے دلائل اور گواہان کے بیانات کی روشنی میں ملزم ارشاد پر جرم ثابت ہونے پر مختلف دفعات میں مجموعی طور پر 28 سال قید کی سزا اور اڑھائی لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سناتے ہوئے شریک ساتھیوں غلام حیدر ، ذوالفقار علی ، سلیم ، صدیق اور شاہ نواز کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم سنایا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -