حکمرانوں نے عوام کو بے روزگاری و لوڈشیڈنگ کی آگ میں جھونک دیا، الیاس گجر

حکمرانوں نے عوام کو بے روزگاری و لوڈشیڈنگ کی آگ میں جھونک دیا، الیاس گجر

  


لاہور ( خبرنگار) آل پاکستان مسلم لیگ کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت آل پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر پنجاب و گجر انٹرنیشنل فورم کے مرکزی صدر چوہدری محمد الیاس گجر نے کی اجلاس میں مسلم لیگی عہدداران اور گجر انٹرنیشنل فورم کے عہدداران نے بھاری اکثریت میں شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد الیاس گجر نے کہا کہ حکمرانوں نے ڈیڑ سال کے اندر اندر عوام کو بے روز گاری و لوڈشیڈنگ مہنگائی کی آگ میں جھونک دیا ۔عوام بھوک افلاس سے مر رہی ہے جبکہ حکمران اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں۔انہوں نے اپنے خطاب میں پارٹی کارکنان اور گجر فورم کے عہدداران سے کہا کہ حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کا وقت آچکا ہے ۴۱ آگست کے بعد سابق صدر پاکستان جنرل ر سید پرویز مشرف کی قیادت میں ملک کو لوٹنے والی دونوں پارٹیوں کے علاوہ تمام چھوٹی بڑی پارٹیوں کو اپنے ساتھ ملا کر مخلوط حکومت بنائی جائے گی عوام کا لوٹا ہوا پیسہ ان سے وصول کرکے عوام کی خوشحالی اور پاکستا ن کی ترقی کے لئے خرچ کیا جائے گا پاکستانی عوام کو ان کی بنیادی سہولتیں تعلیم روزگار انصاف بجلی و پانی غریب عوام کی دہلیز تک پہنچائی جائیگی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -