خواتین کے فعال کردار کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، گورنر پنجاب

خواتین کے فعال کردار کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، گورنر پنجاب

  

لا ہور(پ ر) گورنرپنجاب چودھری محمد سرور اور سارک چیمبر کونسل برائے کاروباری شعبے سے وابستہ خواتین کی چیئرپرسن شائستہ پرویز ملک نے مشترکہ طور پر ہوم بیسڈ وومن ورکرز کی نمائش کا افتتاح کردیا۔ اس ایونٹ کا اہتمام سارک چیمبر کونسل برائے کاروباری شعبے سےو ابستہ خواتین اور آل پاکستان وومن ایسوسی ایشن نے کیا تھا جس کا مقصد خواتین ورکرز کی حوصلہ افزائی کرنا اور انکی خداداد صلاحیتوں سے ساری دنیا کو آگاہ کرنا تھا۔ رکن قومی اسمبلی پرویز ملک، ایم پی اے سعدیہ سہیل، ایم پی اے حنا بٹ، وومن چیمبر آف کامرس کی صدر قیصرہ شیخ، چیئرمین ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایس ایم منیر، سیکرٹری ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان رابعہ جویریہ، چیئرپرسن ڈپلیکس مسرت مصباح نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے خواتین پر زور دیا کہ تجارتی و معاشی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں تاکہ معاشی استحکام کا خواب پورا ہوسکے۔ کوئی بھی قومتب تک ترقی نہیں کرسکتی جب تک اس کی خواتین فعال کردار ادا نہ کریں۔ سارک چیمبر کی کونسل برائے کاروباری شعبے سےو ابستہ خواتین کی چیئرپرسن شائستہ پرویز ملک نے اپنے خطاب کے دوران ہوم بیسڈ وومن ورکرز کی ترقی و خوشحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین صلاحیتوں سے مالا مال اور مردوں کے شانہ بشانہ بہترین کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں مگر ضرورت ہے کہ انہیں بھی یکساں مواقع فراہم کئے جائیں۔

مزید :

علاقائی -