مہمند ایجنسی ،تحصیل بائزئی میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 2افراد زخمی

مہمند ایجنسی ،تحصیل بائزئی میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 2افراد زخمی

  

 مہمند ایجنسی /جمرود(این این آئی)مہمند ایجنسی کی تحصیل بائزئی میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے دو افراد زخمی ہو گئے زخمیوں میں ایک کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں کاخدشہ ہے ۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد تحصیل بائزئی کے علاقہ منزری چینہ میں نصب کیا گیا تھاجو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہان ا±ن کی حالت تشویش ناک ہے اور ہلاکتوں کا خدشہ ہے سیکیورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جس کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ادھر نامعلوم شدت پسندوں نے بدھ کو خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں پاک افغان سرحد کے قریب نیٹو کنٹینر کو آگ لگا دی۔ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں نے کاتا خستہ کے علاقے میں نیٹو کنٹینر پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں کنٹینر تباہ ہوگیا تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔

مہمند ایجنسی

مزید :

صفحہ آخر -