پیپلز پارٹی مارشل لاءسے متعلق شہلا رضا کے بیان کی وضاحت کرے، شاہ محمود

پیپلز پارٹی مارشل لاءسے متعلق شہلا رضا کے بیان کی وضاحت کرے، شاہ محمود

  

لاہور(اے این این) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی این آر او اور مارشل لاءسے متعلق شہلا رضا کے بیان کی وضاحت کرے، این آر او ڈیل میں امریکہ،برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کی ضمانت کی بات نیا انکشاف ہے میں وزر خارجہ رہ کر بھی لا علم رہا،عمران خان اور طاہر القادری کی سوچ ملتی ہے،14اگست کو لانگ مارچ ہر صورت ہو گا۔لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ این آر او کے حوالے سے شہلا رضا کا بیان سنجیدہ معاملہ ہے، این آو او ڈیل میں امریکا، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کا ضامن بننا انکشاف ہے جس نے سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔ انہوں نے کہا پیپلزپارٹی کے سینئر ممبران اہم بیانات دے رہے ہیں جبکہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ڈیل کی بات کی اور یہاں تک کہا کہ جوکچھ ہوا وہ ان کے علم میں ہے، شہلا رضا اور یوسف رضا گیلانی کی این آر او سے متعلق باتوں کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ شہلا رضا کے بیان کے حوالے سے پیپلز پارٹی اپنی پوزیشن واضع کرے۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ این آر او چند لوگوں کے درمیان تھا جبکہ وہ اس وقت وزیرخارجہ تھے لیکن این آر او کے مندرجات سے لاعلم تھے۔ آزادی مارچ کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ کہا تحریک انصاف کسی سیاسی ڈیل کا حصہ نہیں بن رہی،طاہرالقادری اور عمران خان کے خیالات ملتے ہیں اور بعض معاملات میں اتفاق ہے تاہم انتخابی دھاندلی اور ناانصافی کے خلاف 14 اگست کو ہرصورت اسلام آباد میں احتجاج کیا جائے گا۔تحریک انصاف کسی ڈیل کا حصہ نہیں بنے گی۔

شاہ محمود

مزید :

صفحہ آخر -