مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کا فیصلہ،پاک بھارت خارجہ سیکرٹریوں کی ملاقات 25اگست کو اسلام آباد میں ہو گی

مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کا فیصلہ،پاک بھارت خارجہ سیکرٹریوں کی ملاقات 25اگست ...

  

مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کا فیصلہ،پاک بھارت خارجہ سیکٹریوں کی مملاقات 25اگست کو اسلام آباد میں ہو گی اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) پاک بھارت مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کے لئے خارجہ سیکرٹریوں کی ملاقات 25 اگست کو اسلام آباد میں ہوگی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی سیکرٹری خارجہ سجاتا سنگھ نے پاکستانی ہم منصب اعزاز احمد چودھری کو ٹیلی فون کیا اور پاک بھارت مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کے لئے ملاقات کی دعوت دی۔ دونوں رہنماؤں نے 25 اگست کو اسلام آباد میں باضابطہ ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات کا مقصد مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مذاکرات بامقصد ہونے چاہئیں۔ دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم نے مئی میں نئی دہلی میں بات چیت کے موقع پر خارجہ سیکرٹریوں کی ملاقات پراتفاق کیا تھا۔

مزید :

صفحہ اول -