فلسطینیوں پر حملوں کیلئے اسرائیل کی انوکھی منطق

فلسطینیوں پر حملوں کیلئے اسرائیل کی انوکھی منطق

  

غزہ)خصوصی رپورٹ(اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ حماس کے لوگ اس قدر بزدل ا ور ڈرپوک ہیںکہ اس کے لوگوں نے خود کو مختلف مقامات پر چھپا کر ر کھا ہوا ہے ا س لئے اسرائیلی فوج کے ہسپتالوں، سکولوں، مساجد ، گھروں اور ڈیپارٹمنٹل سٹور ز جیسے مقامات پر بمباری کرنا پڑ رہی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حماس کے لوگ ا ل وفا ہسپتال، ال اقصیٰ ہسپتال میں چھپے ہوئے ہیں ۔ اس کے علاوہ ساحل سمندر پر جہاں بچے فٹبال کھیلتے ہیں ، ایک معمر شخص کے صحن میں چھپے ہوئے ہیں، شجایہ کے رہائشی کوارٹروں میں، زیتون اور توفاہ کے نواح ، رفاہ ، خان یونس اور ایک شاعر کے گھر کے علاوہ قسن فیملی میں چھپے ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جن دیگر مقامات پر حماس کے لوگ چھپے ہوئے ہیں ان میں خوزا گاﺅں، سینکڑوں تباہ شدہ مکان ،کھنڈرات ، سکول اور میڈیکل سنٹر بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ کیفوں اورریستورانوں میں بھی چھپے ہو ئے ہیں ۔ وہ زخمیوں کو لے جانیوالی ایمبولینسوں میں بھی چھپ جاتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق حماس کے لوگ میزوں کے نیچے پڑی لاشوں میں بھی خودکو چھپا لیتے ہیں ،اس کے علاوہ وہ خود کو جوان عورتو ں کے روپ میں بھی چھپا لیتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق حماس کے کچھ لوگ ایک ہسپتال ا ل شفاءمیں زیر علاج لوگوں کے درمیان بھی چھپ جاتے ہیں جبکہ بعض اوقات خون میں لت پت اور فر ش پر پڑی معمرخاتون کیساتھ خود کو چھپا لیتے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -