لانگ مارچ روکنے کیلئے درخواست کی سماعت اگست کے پہلے ہفتے تک ملتوی

لانگ مارچ روکنے کیلئے درخواست کی سماعت اگست کے پہلے ہفتے تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے 14اگست کو عمران خان کا لانگ مارچ روکنے کے لئے دائر درخواست کی سماعت اگست کے پہلے ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق مزید دلائل طلب کر لئے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے کیس کی سماعت کی۔عدالتی سماعت کے موقع پر درخواست گزار محمد کامران نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان لانگ مارچ کے ذریعے ملک میں انتشارپھیلانا چاہتے ہیں۔عدالت نے درخواست گزار کو پٹیشن کے قابل سماعت ہونے سے متعلق مزید دلائل کے لئے طلب کر لیا۔
عماعت ملتوی

مزید :

صفحہ آخر -