نو سر بازوں نے28سا لہ شخص کو زہر یلی چیز کھلا کر ہلاک کر دیا

نو سر بازوں نے28سا لہ شخص کو زہر یلی چیز کھلا کر ہلاک کر دیا

  

لا ہور ( کر ائم سیل) لیا قت آباد کے علاقہ میں نا معلوم افراد نے28سا لہ شخص کو زہر یلی چیز کھلا کر ہلاک کر دیا اور اس کی جیب سے نقدی لے کر فرار ہو گئے۔ بتا یا گیا ہے کہ لیاقت آباد پیکو روڈ کا رہا ئشی ندیم کسی کا م سے گھر سے نکلا تھا کہ راستے میں نا معلوم نو سر با زوں نے نشہ آور چیز کھلا کر جیب سے نقدی اور موبائل فون نکال لیا اور رفو چکر ہو گئے ۔ندیم کو طبی امدا کے لیے ہسپتا ل لے جایا گیا جہا ں ڈاکٹر وں نے مو ت کی تصدیق کر دی ۔پو لیس نے لاش کو قبضہ میں لے مردہ خانے میں جمع کرا دیا اور متوفی کے گھر والوں کو اطلاع کر دی ۔پولیس نے بتا یا ہے کے کارروائی کے لیے کو ئی درخواست آئی تو ملزم کے خلاف کا رروائی کر یں گے ۔

مزید :

علاقائی -