محکمہ موسمیات کی راولپنڈی ، اسلام آباد اور لاہور میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی راولپنڈی ، اسلام آباد اور لاہور میں بارش کی پیشگوئی

  

اسلام آباد/ لاہور/ راولپنڈی (این این آئی)محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی ، اسلام آباد اور لاہور میں بارش کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی ، اسلام آباد ، گوجرانوالہ ، ، سرگودھا اور مالاکنڈ ڈویژن میں بھی رم جھم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ وسطی بھارت سے ہوا کا کم دباو¿ جنوبی سندھ میں داخل ہوگا جس کے بعد رات میرپور خاص میں موسلا دھار بارش ہوگی ۔ بارشوں کا سلسلہ دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔ کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں بوندا باندی بھی ہوگی ، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ ادھر کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی رم جھم پھنوار برسنے کے بعد موسم کی سختی ماند پڑ گئی۔علی الصبح مختلف علاقوں صدر، کلفٹن، ڈیفنس، قیوم آباد، شاہراہ فیصل، کالا پل اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی جس کے بعد موسم نے پلٹی کھائی اور یک دم تبدیل ہوگیا

مزید :

صفحہ اول -