بجلی کی قیمت میں آٹھ پیسے فی یونٹ کمی،نیپرا نے منظو ری دیدی

بجلی کی قیمت میں آٹھ پیسے فی یونٹ کمی،نیپرا نے منظو ری دیدی

  

 اسلام آباد(آن لائن) نیپرا نے جون کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں آٹھ پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز نیپرا میں سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی بجلی سستی کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی جس میں سماعت کے بعد نیپرا نے جون کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں آٹھ پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی اور فیصلے کا اطلاق کے ای سی کے سوا ملک بھر کی تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہوگا اس کے علاوہ نیپرا نے ملک بھر میں بجلی میں اضافے کے بعد بھی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیا ہے اور کہا کہ وزارت پانی و بجلی میں اضافے کے بعد بھی ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کیوں ہورہی ہے

مزید :

صفحہ اول -