محنت کش نو جوان کارشتہ دار اس کے امانت رکھے لاکھوں ہڑپ کر گیا
پھول نگر(نمائندہ خصوصی) محنت کش نو جوان کارشتہ دار اس کے امانتا رکھے لاکھوں روپے ہڑپ کر گیا۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں ٹھٹھی اوتاڑ کے رہائشی محمد علی نے پھول نگر میں ہوٹل بنا رکھا ہے چند روز قبل لاہور جاتے ہو ئے حالات کی خرابی کے پیش نظر اس نے دولاکھ ساٹھ ہزار روہے نقد اپنے رشتہ دار شریف کو دے دیئے کہ واپس آکر لے لے گا۔واپسی پر جب اس نے پیسوں کی واپسی کا مطالبہ کیا توشریف نے بتایا کہ پیسے اس نے خرچ کر لئے ہیں مدعی کی درخواست پر پولیس تھانہ صدر نے ملزم کے خلافامانت میں خیانت کا مقدمہ درج کر لیا۔