پنجاب ، 24گھنٹوں میں 448ٹریفک حادثات ،454 افرادشدید زخمی

پنجاب ، 24گھنٹوں میں 448ٹریفک حادثات ،454 افرادشدید زخمی

  


لاہور(کرائم سیل)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 448ٹریفک حادثات میں454 افرادشدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں پہنچادیا گیاجبکہ172افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں150ڈرائیورز ،12کم عمرڈرائیور، 324 مسافر اور 64 پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ82ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 88 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد53حادثات میں 69 متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ24حادثات میں28متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل538متاثر ہونے والوں میں سے440مرد اور98خواتین شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -