ڈکیتی کی نیت سے گھات لگائے 5ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

ڈکیتی کی نیت سے گھات لگائے 5ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

  


گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)تھانہ کینٹ پولیس نے مخبری ہونے پر ڈکیتی واردات کرنے کی نیت سے گھات لگائے ہوئے 5ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ۔ تھانہ کینٹ کے اے ایس آئی اعجاز احمد کو مخبری ہوئی کہ ملزمان بشارت علی سکنہ 25فٹہ بازار شاہین آباد ، عدنان مسیح سکنہ ترگڑی روڈ راہوالی ، محمد رشید اور الیاس وغیرہ پانچ ملزمان جو پسٹلوں سے مسلح ہیں ۔ کوٹ شاہاں کے قریب ویران جگہ پر کسی نئی واردات کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ۔ جس پر انہوں نے پولیس ملازمین کے ہمراہ پانچوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 5عدد 30بور پسٹل اور گولیاں برآمد کر لیں ۔ مزید تفتیشن کیلئے ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ۔ سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جار ہی ہے ۔

مزید :

علاقائی -