عید الفطرکی آمد سے قبل شیخوپورہ میں ٹریفک پولیس کی عیدی مہم شروع

عید الفطرکی آمد سے قبل شیخوپورہ میں ٹریفک پولیس کی عیدی مہم شروع

  


شیخوپورہ( بیورو رپورٹ)عید الفطرکی آمد سے قبل شیخوپورہ میں ٹریفک پولیس اور محافظ فورس کے بعض اہلکاروں نے عیدی مہم کا سلسلہ شروع کردیا ہے ٹرکوں ،ویگنوں ،بسوں کو روک کر ان سے جبراً عیدی وصول کی جارہی ہے جس کی وجہ سے شہر میں ٹریفک کا نظام بھی بری طرح متاثر ہورہا ہے جبکہ محافظ فورس کے اہلکاروں نے بھی جگہ جگہ ناکے لگاکر سماج دشمن عناصر کو پکڑنے کی بجائے عام شہریوں کو تنگ کرنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے واضح رہے کہ ٹریفک پولیس نے ماہ رمضان کے آخری عشرے اور عید کے موقع پر کوئی ٹریفک پلان جاری نہیں کیا اور نہ ہی شہر میں پارکنگ کا کوئی انتظام ہے اکثر مقامات پر ٹریفک بری طرح پھنس جاتی ہے شہر سے گزرنے والے لاہور سرگودھا روڈپر ویگنوں موٹر سائیکل رکشہ والوں نے اڈے بنا رکھے ہیں۔

جہاں مسافروں کو اتارا اور بٹھایا جاتا ہے شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ ٹریفک پولیس شیخوپورہ کے بعض بد عنوان اہلکاروں کو ضلع بدر کیا جائے ۔

مزید :

علاقائی -