لوڈشیڈنگ نے صنعتوں کو دیوالیہ اور عوام کو بے حال کر دیا ہے،پرویز الہیٰ

لوڈشیڈنگ نے صنعتوں کو دیوالیہ اور عوام کو بے حال کر دیا ہے،پرویز الہیٰ

  

لاہور (اے این این) مسلم لیگ ق کے رہنما پرویزالٰہی نے کہا ہے کہالوڈشیڈنگ نے صنعتوں کو دیوالیہ اور عوام کو بے حال کر دیا ہے، لاہور اور دیگر شہروں میں شدید گرمی اور ماہ رمضان میں تپتی سڑکوں پر احتجاج کرنے والے محنت کشوں، تاجروں، دکانداروں اور روزہ داروں کو بیانات نہیں بجلی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں روزانہ بیس بائیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے باعث صنعتیں و کاروبار بند اور چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے پراجیکٹ لگانے کا شور مچانے اور ان کا افتتاح کرنے والوں نے آج تک ایک میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل نہیں کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ محنت کش بیروزگار ہیں، کاروبار ختم ہو گئے ہیں اور سب مجبوراً سڑکوں پر آ کر احتجاج کر رہے ہیں ۔

مزید :

صفحہ اول -