ٹریفک کے دو مختلف حادثات ، ایک شخص جاں بحق،چار زخمی

ٹریفک کے دو مختلف حادثات ، ایک شخص جاں بحق،چار زخمی

  

قصور(بیورورپورٹ)ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور دو خاتون سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھاکشن کے علاقہ گلیمبر کے قریب موٹرسائیکل اور ویگن کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق اور خاتون اپنے بیٹے سمیت شدید زخمی ہوگئے ۔اسی طرح قصور کھڈیاں ڈھنگ شاہ کے قریب موٹرسائیکل اور تیز رفتار ڈالہ کی ٹکر کے نتیجہ میں محمد لطیف اور اس کی بیوی شدید زخمی ہوگئے۔جنہیں قصور اور لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں طبی امداد کے لیے پہنچا دیا گیا ہے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔

مزید :

علاقائی -