پولیس نے 30گھنٹے بعد نشئی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا

پولیس نے 30گھنٹے بعد نشئی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر ( کر ائم سیل) لٹن روڈ پولیس نے چوبرجی چوک میں نشئی کے قتل کا مقدمہ 30گھنٹے کے بعد درج کرلیا ۔ اتوار اور پیر کی درمیانی چو برجی چو ک میں 2نشئی لڑ پڑے ۔ ایک نشئی نے دوسرے نشئی برکت ٹاؤن شاہدرہ کے چاند کو چھریوں کے در پے در وار کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا ۔ تھانہ لٹن روڈ کے باہر احتجاج کرتے ہوئے چاند کے چچا محمد ناصر اور کزن مبشر کے مطابق مقدمہ 30گھنٹے کے بعد مقدمہ درج ہونے کی وجہ سے گزشتہ روز بھی چاند کی تدفین نہیں کر سکے ہیں جس کا حکام کو سختی سے نوٹس لینا چاہئے۔

مزید :

علاقائی -