ڈسکہ: مختلف واقعات میں 3 افرادقتل ایک شخص شدید زخمی

ڈسکہ: مختلف واقعات میں 3 افرادقتل ایک شخص شدید زخمی

  

ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر) پرانی دشمنی اور لین دین کے دو مختلف تنازعات پر خاتون سمیت سات افراد نے فائرنگ کر کے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا جبکہ ایک شخص شدید زخمی تفصیلات کے مطابق کالج روڈ ڈسکہ کا رہائشی محمد شاہدعرف شادا گجر ولد جلال دین اپنی سویٹس کی دکان واقع مچھلی بازار میں بیٹھا ہوا تھا کہ افطاری سے قبل تین نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواردکان پر آئے اور اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ محمد شاہد گولیاں لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ ایک دکاندار شیخ محمد اشفاق گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال داخل کردیا گیا ملزم کی فائرنگ سے بھرے بازار میں بھگدڑ مچ گئی ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا وجہ قتل پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے متوفی شاہد کے بھائی نصیر احمد کا کہنا ہے کہ اس کے بھائی شاہد کو نامعلوم ملزمان نے جمشید چٹھہ سکنہ بیگووالہ کے ایما پر قتل کیا ہے دوسرے واقعہ میں موضع سندھانوالہ کارہائشی بابر علی اپنے پھوپھی زاد بھائی محمد بوٹا کے ہمراہ بازار میں بیٹھا ہوا تھا کہ محبوب ،عنایت ،جلال اور نصیراں بی بی مسلح آئے اور آتے ہی آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں بابر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ محمد بوٹا گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے ڈسکہ ہسپتال لایا گیا جہاں سے اسے تشویشناک حالت کے پیش نظر گوجرانوالہ ریفر کردیا گیاجو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیاوجہ قتل بیرون ملک بھجوانے کے پیسے واپس مانگنے کا تنازعہ بتایا جاتا ہے تھانہ سٹی اور بمبانوالہ پولیس الگ الگ مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے ۔

مزید :

علاقائی -