سبزہ زار شوہر کے ہاتھوں جھلسنے والی خاتون کی حالت تشویشناک ملزم گرفتار نہ ہوسکا

سبزہ زار شوہر کے ہاتھوں جھلسنے والی خاتون کی حالت تشویشناک ملزم گرفتار نہ ...

  

لاہور(کرائم سیل)سبز ہ زا ر کے علاقہ میں شو ہر کے ہا تھو ں جھلسنے وا لی3بچو ں کی ما ں کی حا لت تشو یشنا ک ،پو لیس نے مقد مہ در ج کر لیا، پو لیس 48گھنٹے گزر نے کے با و جو د بھی ملزم کو گرفتا ر نہ کر سکی ۔ معلوم ہو اہے کہ سبزہ زار کے علاقے میں شاہ فر ید دربار کے قریب رہائش پذیر 3 بچو ں کی ما ں عائشہ بی بی کا اپنے شوہر اعجازسے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا ۔تلخ کلامی کے دوران اعجاز نے طیش میں آکر عا ئشہ پر پٹرو ل چھڑک کر آگ لگا دی اور فرار ہو گیا ۔آگ لگنے کے نتیجے میں عائشہ بی بی کا جسم بری طرح جھلس گیا ۔اس دوران بار بار 15 پر کال کرنے کے باوجود پولیس موقع پر نہ پہنچی تو متاثرہ خاتون خود تھانے پہنچ گئی۔ پولیس نے عائشہ بی بی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچایا جہاں اس کی حا لت تشویشنا ک بتا ئی جا تی ہے ۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر اس کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں تاہم ابھی تک وہ گرفتار نہ ہو سکا ہے۔

مزید :

علاقائی -