بگرام جیل سے رہا ساہیوال جیل میں قید شہری کی رہائی کیلئے سپرنٹنڈنٹ جیل سے جواب طلب

بگرام جیل سے رہا ساہیوال جیل میں قید شہری کی رہائی کیلئے سپرنٹنڈنٹ جیل سے ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے افغانستان کے بگرام ائیر بیس سے رہا ہونے والے مبینہ ذہنی معذور پاکستانی افتخار کی ضمانت پر رہائی کے لئے دائر درخواست پر سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل سے 24جولائی کو جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے کیس کی سماعت کی۔سرکاری وکیل نے افتخار کی میڈیکل رپورٹ پیش کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ اسکا دماغی توازن درست نہیں ہے۔جس پر عدالت نے کہا کہ آگاہ کیا جائے کہ اگر اسکا دماغی توازن درست نہیں ہے تو کس حیثیت میں اسے قید کر رکھا ہے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل سے جواب طلب کر لیا۔

جواب طلب

مزید :

صفحہ آخر -