لاس اینجلس ،امریکی ماڈل مردوں کو مسل کر پیسہ کماتی ہے
لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) ماڈلنگ کا کام کرنے والی خواتین عام طور پر اپنی دلکشی، انداز اور جلوﺅں کا مظاہرہ کرکے پیسہ کماتی ہیں لیکن ایک امریکی ماڈل مردوں کو مسل کر پیسہ کماتی ہے۔ امیزون امینڈا کہلانے والی اس منفرد ماڈل کا قد 6 فٹ 3 انچ اور وزن تقریباً 127 کلوگرام ہے اورباقی اعضاءکی جسامت بھی اس کے وزن اور قد کے مطابق ہے۔ اڑتیس سالہ امینڈا کا کہنا ہے کہ چونکہ اس کا جسم اور وزن عام ماڈلز کی نسبت کئی گنا بڑا ہے لہٰذا اسے اشتہاروں میں کام تو ملنے سے رہا اور اسی وجہ سے اس نے پیسہ کمانے کا ایک دلچسپ اور انوکھا طریقہ ڈھونڈ لیا۔ امینڈا جہازی سائز عورتوں کی قربت کے شوقین مردوں کو اپنے ساتھ لوٹ پوٹ ہونے کا موقع فراہم کرتی ہے اور اس کے بدلے میں اُن سے رقم لیتی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ قربت کی نشست میں مردوں کے اوپر بیٹھتی ہے۔ انہین مسلتی اور دباتی ہے اور بعض اوقات ان کے ساتھ کشتی بھی کرتی ہے۔ بعض مرد اس کے ساتھ کشتی بھی کرتی ہے۔ بعض مرد اس کے ساتھ عوامی مقامات پر نظر آنے کیلئے بھی ادائیگی کرتے ہیں۔ وہ اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ @AmazonAmanda کے ذریعے گاہکوں سے رابطے میں رہتی ہے اور مختلف شہروں میں جذبات فراہم کرنے کیلئے دورے کرتی رہتی ہے۔ امینڈا کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ خصوصی نشست کیلئے مدوں کی لائنیں لگی رہتی ہیں لیکن اس نے خبردار کیا ہے کہ خصوصی نشست میں صرف باہم لوٹ پوٹ ہوا جاسکتا ہے کیونکہ اس سے زیادہ کوئی بھی حرکت اس کے اخلاقی اصولوں کے خلاف ہے۔