خوش قسمت،ملائشین طیارے کو چھوڑ کر دوسری ائیر لائن کی ٹکٹ خرید لی

خوش قسمت،ملائشین طیارے کو چھوڑ کر دوسری ائیر لائن کی ٹکٹ خرید لی

  

سڈنی (نیوز ڈیسک) آسٹریلیا کی ایک 20 سالہ طالبہ نے اپنے بھائی کے مشورے پر رقم کی بچت کیلئے نیدر لینڈ سے ملائیشیا جانے والی پرواز چھوڑ کر ایک دوسرے طیارے کی ٹکٹ خرید لی اور دوران سفر ہی اسے معلوم ہوا کہ اسے نئی زندگی مل گئی ہے کیونکہ نیدر لینڈ سے ملائیشیا جانے والی پرواز یوکرین میں میزائل حملے کا نشانہ بن کر تباہ ہوچکی تھی۔ بیک میکڈونلڈ نامی اس طالبہ نے بتایا کہ وہ ملائیشین ایئرلائن کے بدقسمت طیارے پر روانہ ہونے والی تھی کہ اس کے بھائی نے بتایا کہ وہ پہلے انگلینڈ جائے اور وہاں سے سستی فلائٹ لے کر آسٹریلیا چلی جائے۔ اس نے بھائی کے مشورے پر عمل کیا اور جب وہ راستے میں ایک ایئرپورٹ پر اگلی پرواز کا انتظار کررہی تھی اسے معلوم ہوا کہ جس جہاز میں سوار ہونے کا فیصلہ اس نے آخری لمحات میں بدلا تھا وہ 298 مسافروں کے ساتھ تباہ ہوچکا ہے۔ بیک کے والد نے بتایا کہ انہیں جب طیارے کی تباہی کی خبر ملی تو وہ خوف سے کانپ اٹھے اور فوری طور پر تصدیق کی کہ اس کی بیٹی اس جہاز پر تو سوار نہیں تھی۔ بیک اور اس کے والد نے جہاں اپنی خوش قسمتی پر خدا کا شکر ادا کیا وہیں جاں بحق ہونے والے مسافروں اور ان کے اہلخانہ کیلئے غم اورہمدردی کے جذبات کا بھی اظہار کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -