لاس اینجلس، دنیا کے پر اسرار ترین مقامات

لاس اینجلس، دنیا کے پر اسرار ترین مقامات
 لاس اینجلس، دنیا کے پر اسرار ترین مقامات

  


لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) ہماری دنیا قدرت کے عجوبوں سے بھری پڑی ہے جو انتہائی دلکش اورمسحور کن بھی ہیں اور عجیب و غریب بھی، انہیں عجوبوں میں سے چند پراسرار ترین کا تذکرہ پیش خدمت ہے۔ یہ عجائب نہ صرف انتہائی پراسرار بلکہ ناقابل یقین ہیں جبکہ ان کے بارے میں لوگ زیادہ جانتے بھی نہیں۔*۔۔۔ شپ راک نامی پہاڑی امریکی علاقے نیو میکسیکو کے صحرا میں تن تنہا کھڑی نظر آتی ہے، اس کی بلندی 1383 فٹ ہے۔*۔۔۔ موریطانیہ کے صحرا میں اس وقع اس جگہ کو ’’افریقہ کی آنکھ‘‘ کہا جاتا ہے کیونکہ بلندی سے دیکھنے پر یہ ایک بڑی سی آنکھ کی طرح نظر آتی ہے۔*۔۔۔ ’’انسانی ڈھانچوں کی جھیل‘‘

بھارتی ریاست اترا کھنڈ میں تقریباً 5029 میٹر کی بلندی پر ہمالیہ کے پہاڑوں پر واقع ہے۔ یہاں سینکڑوں کی تعداد میں انسانی ہڈیاں اور کھوپڑیاں پائی جاتی ہیں، یہ سینکڑوں سال سے یہاں موجود یں۔*۔۔۔ بھارتی دارالحکومت نیودہلی میں واقع ’’لوہے کا مینار‘‘ اس حوالے سے منفرد ہے کہ پچھلے 1600 سال سے یہ زنگ سے محفوظ ترین حالت میں موجود ہے۔ اسے چندرا گپتا دوئم کے دور میں بنایا گیا اور اس میں 98 فیصد خالص لوہا استعمال کیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ ایسا لوہا تیار کرنے کیلئے ضروری انتہائی بلند درجہ حرارت کا حصول کیسے ممکن بنایا گیا۔ اس مینار کی اونچائی تقریباً 24 فٹ ہے۔*۔۔۔ بھارت میں 1975ء4 میں آنے والے زلزلے میں ہماچل پردیش ریاست میں 6000 میٹر کی بلندی پر واقع پہاڑوں میں ایک شگاف پیدا کردیا جس کے اندر ایک مقبرہ دریافت ہوا جس میں 500 سال پرانی بدھ راہب سنگھاتیز پن کی حنوط شدہ لاش برآمد ہوئی۔*۔۔۔ جاپان کے جزیدہ رایوکایوکے قریب سمندر کی تہہ میں سنگ مرر سے بنے کھنڈرات پائے جاتے ہیں۔ ابھی تک یہ بحث جاری ہے کہ یہ قدری طور پر بنے یا کبھی یہاں انسان آباد تھے اور پھر یہ جگہ زیر سمند آگئی۔*۔۔۔ کوسٹاریکا میں 300 کے قریب پتھر کے جہازی سائز کے گولے پائے جاتے ہیں جو کہ 200 سے 1600 قبل مسیح کے دور سے یہاں موجود ہیں، یہ کہاں سے آئے، کسی کو معلوم نہیں۔*۔۔۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ’’موت کی وادی‘‘ میں ہموار زمین پر پڑے پتھر خود ہی حرکت کرتے ہوئے دور تک چلے جاتے ہیں اور اپنے پیچھے حرکت کے نشانات چھوڑ جاتے ہیں، یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ پتھر خود بخود حرکت کیسے کرتے ہیں۔*۔۔۔ پیرو کے صحرائے ناز کا میں وسیع و عریض رقبے پر کئی کئی میٹر بڑی اشکال بنی ہوئی ہیں، ان میں ہتھیاروں، جانوروں اور پرندوں کی اشکارل بھی شامل ہیں۔*۔۔۔ خلج سان فروٹوسومیں سمندر کی تہہ میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا مجسمہ نصب کیا گیا ہے، یہ تقریباً 60 سال سے یہاں نصب ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -