نیویارک،ڈاکوﺅںکی پٹائی،خود ہی پولےس بلانا پڑ گئی

نیویارک،ڈاکوﺅںکی پٹائی،خود ہی پولےس بلانا پڑ گئی
 نیویارک،ڈاکوﺅںکی پٹائی،خود ہی پولےس بلانا پڑ گئی

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) گھر مین ڈاکو گھس آئیں تو گھر والے پولیس کو بلاتے ہیں لیکن دو امریکی ڈاکوﺅں کی ایک گھر میں ایسی درگت بنی کہ بیچاروں کو خود ہی پولیس بلوانی پڑ گئی۔ ستائیس سالہ جوزف اور 25 سالہ جونی کا کام بروقت علاقے میں مٹرگشت کرنا اور لوگوں کو ہراساں کرنا تھا۔ ان کی بدمعاشیوں سے سارا علاقہ تنگ تھا اور کئی بار ان کی شکایت بھی کی گئی تھی۔ انہیں ایک 23 سالہ نوجوان پر بھی شک تھا کہ اس نے سرکاری ادارے بیورو آف لینڈ مینجمنٹ کو ان کی دست درازیوں کی شکایت کی ہے۔ بس اسی بات کے بدلہ لینے کیلئے دونوں غنڈزے نوجوان کے گھر میں گھس گئے۔ وہ اپنے ساتھ بیس بال کے بلے اور خونی کتے بھی لائے تھے۔ جب انہوں نے نوجوان کو بلے سے مارنا شروع کیا تو اس نے بھی اپنی حفاظت کیلئے پستول نکال کر ان پر تان لیا۔ جونہی نوجوان نے انہیں خوفزدہ کرنے کیلئے دو فائر کئے تو دونوں غنڈے تھر تھر کانپنے لگے اور موت کے خوف سے گھبرا کر فوراً پولیس کو بلوالیا۔ پولیس نے انہیں مجرمانہ ماضی اور نوجوان پر حملے کے الزام میں گرفتار کرکے حوالات پہنچادیا۔

مزید :

صفحہ آخر -