برمنگھم، وہ جاندار جو آپ کے جسم میں گھس سکتے ہیں

برمنگھم، وہ جاندار جو آپ کے جسم میں گھس سکتے ہیں

  

برمنگھم (نیوز ڈیسک) شاید آپ کو یقین نہ آئے لیکن کچھ لوگوں کے جسم میں ایسے جاندارپرورش پاتے رہے ہیں جو ناقابل یقین ہے۔آئیے کچھ ایسے جانداروں کے بارے میں جانتے ہیں۔٭.... چین کی ایک خاتون کان میں خارش کے علاج کیلئے ہسپتال گئی تو معلوم ہوا کہ تقریباً پانچ دن سے اس کے کان میں ایک مکڑا رہائش پذیر تھا جو غالباً نیند کے دوران اس کے کان میں گھسا تھا، ڈاکٹروں نے نمکین محلول ڈال کر مکڑے کوباہر نکال لیا۔٭.... ایزون نامی سوا سال کی بچی کے کان میں کچھ عجیب شیز دیکھ کر اسے ہسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹروں نے اس کے کان سے گیندے کے پھول کا ننھا سا پودا نکال لیا۔٭.... امریکہ کے شہر شکاگو میں ایک 92 سالہ خاتون کے کان سے 57 ننھے کیڑے برآمد ہوئے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایک مکھی نے اس کے کان میں انڈے دئیے جن سے یہ کیڑے پیدا ہوئے۔٭.... شکونامی ننھا سا پسو جلد پر دستیاب سوراک میں گھس جاتا ہے اور انڈے اور بچے دیتا ہے جس کی وجہ سے چھالے بن جاتے ہیں۔٭.... کینڈیرو مچھلی انتہائی چھوٹے سائز کی حامل ہوتی ہے اور امیزون کے دریا?ں میں نہانے والوں کے نظام اخراج کے سوراخوں کے ذریعے جسم میں داخل ہوجاتی ہے۔٭.... سکروورم مکھی جسم کے زخموں والے حصے میں گھس جاتی ہے اور انسانی گوشت کھاتی ہے، یہ جسم کے اندر ہی انڈے بھی دیتی ہے۔.... راﺅ نڈورم نامی کیڑے کی لمبائی ایک فٹ سے زائد ہوسکتی ہے اور یہ انسانی جسم میں پرورش پاسکتا ہے، یہ کیڑا تقریباً 15 فیصد انسانوں کو متاثر کرتا ہے۔٭.... گنی ورم وہ کیڑا ہے جو انسانی جسم میں بڑھتے بڑھتے کئی فٹ کا ہوجاتا ہے اور پھر جلد میں چھالا بنا کر سوراخ کرتے ہوئے باہر نکلنا شروع کردیتا ہے۔٭.... کولمبیا کے ایک چھ سالہ بچے ڈڈیئر کی کمر پر ایک ایسا مہاسہ بن گیا جو بڑھتے بڑھتے ساری کمر پر پھیل گیا اور یہ بالکل کچھوے کے بڑے سے خول کی طرح نظر آتا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -