جڑواں شہروں میں وقفے وقفے سے بارش، نالہ لئی کی قریبی آبادیوں کو الرٹ

جڑواں شہروں میں وقفے وقفے سے بارش، نالہ لئی کی قریبی آبادیوں کو الرٹ
جڑواں شہروں میں وقفے وقفے سے بارش، نالہ لئی کی قریبی آبادیوں کو الرٹ

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) جڑواں شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے اور ضلعی انتظامیہ نے قریبی آبادیوں کو الرٹ کردیاگیاہے ۔

اسلام آباد کے نواحی علاقے بوکڑہ میں سب سے زیادہ 73ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح سات اور گوالمنڈی میں 11فٹ ریکارڈ کی گئی جس کے بعد قریبی آبادیوں کو الرٹ کردیاگیاہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق تاحال صورتحال قابومیں ہے لیکن کسی بھی ناخوشگوارصورتحال سے نمٹنے کیلئے مکینوں کو الرٹ کیاگیاہے ۔

مزید :

اسلام آباد -