ایڈووکیٹ مبارک رضاقتل ، کراچی میں وکلاءکا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ

ایڈووکیٹ مبارک رضاقتل ، کراچی میں وکلاءکا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ
ایڈووکیٹ مبارک رضاقتل ، کراچی میں وکلاءکا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سید مبارک رضاایڈووکیٹ کے قتل کیخلاف وکلاءنے عدالتی کارروائی کابائیکاٹ کردیااور کسی قیدی کو جیل سے عدالت نہیں لایاگیاجبکہ نامعلوم افرادکیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزسٹی کورٹ سے گھر جاتے ہوئے گلشن اقبال میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے علامہ طالب جوہری کے داماد کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اُتاردیاتھا جس پر کراچی کے وکلاءنے جمعرات کو عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا جس کی وجہ سے سائلین کو مشکلات کا سامنارہاجبکہ کسی کارروائی کے بغیر اکثرمقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی ۔

دوسری طرف مبارک رضاایڈووکیٹ کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف عزیز بھٹی تھانے میں درج کرلیاگیاہے جبکہ تنظیم عزادری نے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔

مزید :

کراچی -