کریڈٹ کارڈ سے رقم لوٹنے والے ’ ڈکیت‘ گرفتار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی تحقیقات ایجنسی (ایف آئی اے ) نے کارروائی کرتے ہوئے کریڈٹ کارڈ کے نمبر چوری کرکے رقم اینٹھنے والے ڈکیتوں کو گرفتارکرلیا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم پٹرول پمپوں سے کریڈ ٹ کارڈ نمبر حاصل کرکے بحرین بھیجتے تھے اور پھر جعلی کارڈ بنا کر رقوم نکلوائی جاتی تھیں ۔
ذرائع نے امکان ظاہرکیاہے کہ تحقیقات کے بعد مزید گرفتاریاں ہوں گی ۔