معروف اداکارمحمود خان چل بسے

معروف اداکارمحمود خان چل بسے
معروف اداکارمحمود خان چل بسے

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سٹیج کے معروف اداکار محمود خان انتقال کرگئے ہیں، وہ طویل عرصے سے شوگر اور گردے کے عارضہ میں مبتلا تھے جبکہ غربت کی وجہ سے مکمل علاج بھی نہ کراسکے ۔

54سالہ محمود خان 33 سال تک فن سے منسلک رہے اور انہوں نے درجنوں ڈراموں میں اداکاری کی۔ ان کی مزاحیہ اداکاری چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دیتی تھی۔ کمر میں چوٹ کی وجہ سے محمود خان چلنے پھرنے سے قاصر ہو گئے تھے، حکومت کی جانب سے ملنے والی امداد کم کرکے آدھی کردی گئی تو وہ بطور احتجاج سڑک پر آگئے اورایک عرصے تک پریس کلب کے سامنے ایک ویل چیئراور کچھ گھریلوسامان کے ہمراہ ڈیرہ ڈال لیا۔ دوسروں کے چہروں پر ہنسی لانے والا بے بسی کی تصویر بنا رہا۔ ان کی تدفین شاہ نورسٹوڈیو کے قریب قبرستان میں ہوگی۔

مزید :

تفریح -