ارسلان کے بعد سابق چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری بھی عمران خان کیخلاف ’میدان‘ میں آگئے

ارسلان کے بعد سابق چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری بھی عمران خان کیخلاف ’میدان‘ ...
ارسلان کے بعد سابق چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری بھی عمران خان کیخلاف ’میدان‘ میں آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صاحبزادے کے بعد سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف میدان میں آگئے ہیں اوراُنہیں 20ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔
یہ نوٹس افتخار چوہدری نے اپنے وکیل نصیر کیانی کی وساطت سے بھجوائے ہیں ۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے نصیر کیانی نے بتایاکہ عمران خان نے عدلیہ پر بے بنیاد الزامات لگائے ، موکل کی ریٹائرمنٹ کے بعد کھلم کھلا الزامات لگائے گئے جس سے افتخار چوہدری اور ملک کی شہرت کوناقابل تلافی نقصان پہنچا۔
سابق چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری نے 15ارب ہتک عزت اور پانچ ارب ذہنی اذیت کے قانونی نوٹس میں مطالبہ کیاہے کہ عمران خان 15روز میں معافی مانگیں اور اپنا بیان واپس لیں ، اُن کی کاوشوں کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں احترام کی نظر سے دیکھاجاتاہے ۔
یادرہے کہ اس سے قبل افتخار چوہدری کے صاحبزادے کو بلوچستان انویسٹمنٹ بورڈ کااعلیٰ عہدیدار تعینات کیاگیاتھا اوروزیراعلیٰ بلوچستان نے اعتراف کیاتھاکہ افتخار چوہدری سے اُن کے ذاتی تعلقات کی بنیاد پر تعیناتی عمل میں آئی جس کے بعد تحریک انصاف سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کی تنقید پر ارسلان افتخار چوہدری کوعہدے سے ہاتھ دھوناپڑے اور وہ عمران خان کیخلاف متحرک ہوگئے جس پر اُنہوں نے الیکشن کمیشن اور نادرا سمیت علماءسے بھی رابطہ کیا تھا۔