عراق میں قافلے پر حملہ، فوجیوں سمیت 60قیدی مارے گئے

عراق میں قافلے پر حملہ، فوجیوں سمیت 60قیدی مارے گئے
عراق میں قافلے پر حملہ، فوجیوں سمیت 60قیدی مارے گئے

  

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی بغداد میں قیدیوں کی منتقلی کے دوران قافلے پر حملے میں آٹھ فوجیوں سمیت 60قیدی مارے گئے ہیں ۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ISISکی کارروائیوں کے نتیجے میں قیدیوں کے فرار کے خدشے کے پیش نظر حکام نے فوری طور پر اُنہیں بغداد منتقل کرنے کا فیصلہ کیا لیکن قیدیوں کا قافلہ راستے ہی میں تھا کہ سڑک کنارے نصب بم پھٹنے کے بعد مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ شروع کر دی۔

عراقی حکام کے مطابق دارالحکومت بغداد کے شمال میں قیدیوں کی علی الصبح ہنگامی منتقلی کے دوران حملہ آوروں نے بغداد سے 20کلومیٹردور تاجی قصبے میں ایک حراستی مرکز پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اس میں حکومت مخالف جنگجوو¿ں کو قید رکھا گیا تھا۔

یادرہے کہ عراق میں سرگرم جنگجوتنظیم داعش(ISIS) نے عراق کے تکریت اورموصل سمیت کئی اہم شہروں پر قبضہ کررکھاہے اور وہاں حکومتی عمل داری ختم ہوچکی ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -