نوشہرہ میں حساس اداروں کی کارروائی، بھارتی شہری گرفتار

نوشہرہ میں حساس اداروں کی کارروائی، بھارتی شہری گرفتار
نوشہرہ میں حساس اداروں کی کارروائی، بھارتی شہری گرفتار

  

نوشہرہ (ویب ڈیسک) حساس اداروں نے نوشہرہ کینٹ چھاونی کے قریب صرافہ بازار میں کارروائی کرتے ہوئے بھارتی بنگال سے تعلق رکھنے والے باشندہ کوساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔ حساس اداروں نے گرفتار بھارتی شہری سے پاکستانی کمپوٹرائزڈ شناختی کارڈسمیت چند اہم دستاویزات بھی برآمد کر لی۔ذرائع کے مطابق گرفتاربھارتی شہری کا نام عبدالحکیم ہے اوروہ عرصہ دراز سے نوشہرہ کینٹ کی صرافہ مارکیٹ میں طلائی زیورات پر پالش کاکام کرتا تھا۔ صرافہ جیولرز کے صدر سعید بخش نے عبدالحکیم او ر اس کے ساتھی کی گرفتار کی تصدیق کردی ۔باوثوق ذرائع کے مطابق حساس اداروں کو چھ بھارتی باشندوں کی تلاش ہے جس میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ حساس ادارے نوشہرہ اور خیبرپختونخواہ میں دہشت گردی کے کئی واقعات میں استعمال ہونے والی موبائل سم کے ذریعے چند مشکوک اور مشتبہ افراد تک پہنچے۔

مزید :

نوشہرہ -