تھانے پر دھاوابولنے والے لیگی رکن صوبائی اسمبلی کی مچلکوں کے بغیر ہی حفاظتی ضمانت منظور

تھانے پر دھاوابولنے والے لیگی رکن صوبائی اسمبلی کی مچلکوں کے بغیر ہی حفاظتی ...
تھانے پر دھاوابولنے والے لیگی رکن صوبائی اسمبلی کی مچلکوں کے بغیر ہی حفاظتی ضمانت منظور

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تھانہ کھرڑیانوالہ میں تھانے پر دھاوابولنے والے حکومتی جماعت کے رکن صوبائی اسمبلی رانا شعیب ادریس کی لاہورہائیکورٹ نے ضمانتی مچلکوں کے بغیر ہی 11اگست تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی ۔

مسلسل کئی دن گزرنے اور وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے گرفتاری کے احکامات کے بعد بھی رانا شعیب کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی ،میڈیا کی طرف سے حکومت اور پولیس پر تنقید ہونے کے بعد رانا شعیب ادریس نے جمعرات کو لاہورہائیکورٹ سے رجوع کرلیا اور موقف اپنایاکہ پولیس اُن کے خلاف ذاتی عناد پر اُترآئی ہے ۔

لاہورہائیکورٹ کے دورکنی بینچ نے رانا شعیب ادریس کی حفاظتی ضمانت کیلئے دائر درخواست کی سماعت کی ۔ دوران سماعت شعیب ادریس کے وکیل نے موقف اپنایاکہ وہ خود کو قانون کے سامنے پیش کرتے ہیں اور اُسی کے پابندہیں ، پولیس نے خود ہی دواشتہاریوں کو تشدد کانشانہ بنایا اور رکن اسمبلی کیخلاف انتقامی کارروائی شروع کردی ۔

عدالت نے موقف سننے کے بعد 11اگست تک شعیب ادریس کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا۔ اے آروائے نیوز نے انکشاف کیاہے کہ رانا شعیب ادریس کی ضمانت مچلکوں کے بغیر ہی منظور کی گئی ہے ۔

یادرہے کہ مذکورہ ایم پی اے کے ڈیرے سے پولیس نے اشتہاری ملزم پکڑلیے تھے جنہیں چھڑانے کے لیے موصوف نے ساتھیوں سمیت تھانے پر دھاوابول دیاتھا اور تشدد سے کئی پولیس اہلکارزخمی ہوگئے تھے ۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -