سوہاعلی خان نے پیرس میں منگنی کرلی

سوہاعلی خان نے پیرس میں منگنی کرلی
سوہاعلی خان نے پیرس میں منگنی کرلی

  

پیرس ، ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) سوہاعلی خان نے اپنے دوست اوراداکار کنل کھیمو کے ساتھ پیرس میں منگنی کرلی ہے جس کا اعلان خود سوہانے کیا، دونوں میں کافی عرصے سے تعلقات تھے ۔

سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں سوہاعلی خان نے لکھاکہ ’ آپ تمام لوگوں کو بتانے پر مجھے بہت خوشی ہورہی ہے کہ کھیمونے پیرس میں شادی کیلئے دنیا کی بہترین انگوٹھی کیساتھ پروپوز کیا اور میں نے ہاں کردی‘۔

سوہاعلی خان کی ساتھی اداکارہ نیہادھوپیا نے مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ یہ ایک اچھی خبرہے ، اب دونوں جلد ہی واپس آجاﺅجبکہ کنل کھیموکو کہاکہ آپ بہت خوش قسمت ہو۔

اس سے قبل سوہاعلی خان نے انکشاف کیاکہ اُن کی والدہ شرمیلا ٹیگور جلد ہی شادی کی تجویز دیتی ہیں اوراگروہ اُن کی تجویز مان لیتیں تو اب وہ 20بچوں کی ماں ہوتی۔

دوسری طرف سوہاکے بھائی سیف علی خان نے مشورہ دیاکہ سوہاعلی خان 40سال کی عمر میں شادی کریں ۔ سوہانے بتایاکہ والدہ نے سیف کو ہم سے بات کرنے کو کہاتو سیف کاکہناتھاکہ شادی ایک سنجیدہ معاملہ ہے اور انسان 40سال سے پہلے رشتے کی اہمیت کو نہیں سمجھ سکتایااچھی طرح تیارنہیں ہوتا۔

یادرہے کہ سوہاعلی خان اور کنل کھیموحال ہی میں ایک نئے گھر میں منتقل ہوئے ہیں لیکن تاحال شادی نہیں ہوسکی ۔

مزید :

تفریح -