تحفظ پاکستان آرڈیننس کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی

تحفظ پاکستان آرڈیننس کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی
تحفظ پاکستان آرڈیننس کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحفظ پاکستان آرڈیننس کیخلاف جمشید دستی کی درخواست پر وفاق کی طرف سے جواب جمع کرانے کی مہلت کی استدعا اور عدالت عظمیٰ میں اِسی نوعیت کی درخواست زیرسماعت ہونے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس نور الحق قریشی نے تحفظ پاکستان ایکٹ کے خلاف رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی درخواست کی سماعت کی۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ وزارت قانون سے جواب لینا باقی ہے،اس لئے جواب داخل کرانے کی مزید مہلت دی جائے۔ اس نوعیت کی درخواست سپریم کورٹ میں بھی زیرا لتوائ ہے اور مناسب ہو گا اسلام آباد ہائیکورٹ کیس نہ سنے جس پرعدالت نے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔

مزید :

اسلام آباد -