خیبرپختونخواہ حکومت کا جرائم پیشہ عناصرگرینڈ کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

خیبرپختونخواہ حکومت کا جرائم پیشہ عناصرگرینڈ کیخلاف آپریشن کا فیصلہ
خیبرپختونخواہ حکومت کا جرائم پیشہ عناصرگرینڈ کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا ہ حکومت نے صوبے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق سیکریٹری داخلہ خیبر پختونخواہ اختر علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ داخلہ کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے بھر میں دہشت گردوں، اغوا کاروں، ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کیا جائے گا ۔ذرائع نے بتایاکہ جرائم پیشہ افراد کے خفیہ ٹھکانوں کا کھوج لگا ان کی فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں، آپریشن کو 26 زونز میں تقسیم کیا جائے گا اور اس سلسلے میں 100 سے زائد کمانڈوز کے دستے تیار کر لئے گئے ہیں۔

صوبائی حکومت نے ہوائی اڈوں، بس اڈوں، ٹی وی اسٹیشنز، ریلوے، واپڈا اور آئل اینڈ گیس تنصیبات کو حساس قرار دے دیتے ہوئے پولیس کو ریڈ الرٹ رہنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں ۔

مزید :

پشاور -