غزہ پر اختلافات: ترک وزیراعظم نے اوباما سے بات چیت بند کردی
استنبول (ویب ڈیسک) شام اور غزہ کے تنازعات پر انقرہ اور واشنگٹن کے درمیان تناﺅ بڑھنے لگا اور ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان نے امریکی صدر باراک اوباما سے ٹیلیفون پر بات چیت ختم کردی۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق ترکی کو امریکہ کے شامی صدر بشارالاسد کا شدید مخالف اور باغیوں کا کھلا حامی ہونے کا اس وقت احساس ہواتھاجب امریکہ نے گزشتہ سال ستمبر میں دمشق کیخلاف فوجی کارروائی سے منہ موڑ لیا تھا۔
ترک وزیراعظم نے ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ ماضی میں وہ براہ راست باراک اوباما کو فون کرتے تھے مگر چونکہ شام میں متوقع نتائج حاصل نہیں ہوسکے اس لئے اب وزرائے خارجہ ایک دوسرے سے بات چیت کرتے ہیں۔