اعتکاف میں بیٹھی لڑکی سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق

اعتکاف میں بیٹھی لڑکی سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق
 اعتکاف میں بیٹھی لڑکی سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھیکی (ویب ڈیسک) اعتکاف میں بیٹی لڑکی سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق ہوگئی۔ سکھیکی کے نواحی گاﺅں موآں بھٹیاں کے قریب ڈیرہ چوچکاں کے عاشق حسین بھٹی کی 12 سالہ بیٹی رفعت بی بی اور 13 سالہ مہوش کے ساتھ گھر میں اعتکاف بیٹھی تھی۔ رات کے وقت دونوں لڑکیاں قرآن پاک کی تلاوت میں مصروف تھیں کہ انہیں سانپ نظر آگیا دونوں فوری طور پر کھڑی ہوگئیں اور سانپ بھاگ گیا۔ کچھ دیر سانپ کو ڈھونڈنے کے بعد دونوں لڑکیاں پھر تلاوت میں مشغول ہوگئیں اور تلاوت کرتے کرتے سوگئیں۔ سوتے میں سانپ نے رفعت بی بی کو ڈس لیا، جس کی وجہ سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ مہوش معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔

مزید :

حافظ آباد -