واپڈا ملازمین کیلئے اضافی تنخواہ

واپڈا ملازمین کیلئے اضافی تنخواہ
واپڈا ملازمین کیلئے اضافی تنخواہ

  

 اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نے تمام لوگوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے لیکن پھر بھی حکومت کی فراخ دلی تو دیکھئے کہ واپڈا ملازمین کے لئے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کا اعلان کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے مطالبہ پر واپڈا اور تھرمل پاور ہاﺅسز اور سکھر، حیدر آباد اور پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی سمیت دیگر تمام بجلی کمپنیوں کے ملازمین کے لئے بطور بونس ایک اضافی اعزازی تنخواہ کے اجراءکی منظوری دے دی ہے۔ اس امر کا اعلان انہوں نے گزشتہ روز واپڈا سی بی اے کے مرکزی سیکرٹری جنرل خورشید احمد کی سربراہی مین ریجنل چیئرمین جاوید اقبال بلوچ اور یونین کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

مزید :

بزنس -