وہ حشرات جو خطرہ دیکھ کر پودے،پتوں کا روپ دھار لیتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سنٹیاگو (نیوز ڈیسک) قدرت نے جانوروں کو شکاریوں سے بچنے کیلئے طرح طرح کے فن عطا کررکھے ہیں مگر امیزون کے جنگلات میں پائے جانے والے حشرات کا فن تو ناقابل یقین ہے۔ کیٹی ڈیڈز نامی یہ حشرات شکاریوں کے دھوکہ دینے کے ماہر استاد ہیں۔ یہ حشرات خطرہ محسوس کرتے ہی درختوں کے پتوں کا روپ دھار لیتے ہیں اور دیکھنے والا یہ بتا ہی نہیں سکتا کہ پودے کا اصلی پتہ کونسا ہے اور حشرات کونسا ہے۔ یہ نہ صرف ہرے بھرے پتوں کا روپ دھار لیتے ہیں بلکہ اگر زمین پر چل رہے ہوں تو گلے سڑے پتوں کا روپ بھی دھار لیتے ہیں۔ جنگلی حیات کی فوٹو گرافی کے ماہر پیٹ آکسفرڈ نے بتایا کہ یہ حشرات اپنے فن میں اتنے ماہر ہیں کہ آپ بغور دیکھنے پر بھی یہ نہیں بتا سکتے کہ پتا کونسا ہے اور حشرات کونسا ہے۔ انہوں نے بایا کہ جب یہ گلے سڑے پتے کا روپ دھارتے ہیں تو اس کا مسخ شدہ رنگ اور کہیں کہیں سوراخ بھی نظر آرہے ہوتے ہیں۔ اپنی غیر معمولی کیموفلاج صلاحیتوں کی وجہ سے یہ حشرات کسی شکاری کا نشانہ کم ہی بنتے ہیں۔

کیا  آپ نیچے دی گئی تصاویر میں یہ کیڑا تلاش کر سکتے ہیں :

  • اگر نہیں ڈھونڈ سکے تو یہ تصاویر دیکھیں :
  •  

مزید :

تفریح -