سام سنگ نے دنیا کا مہنگا ترین ٹی وی متعارف کروادیا

سام سنگ نے دنیا کا مہنگا ترین ٹی وی متعارف کروادیا
سام سنگ نے دنیا کا مہنگا ترین ٹی وی متعارف کروادیا

  

سیول (نیوز ڈیسک) کوریا کی الیکٹرانک کمپنی سام سنگ نے دنیا کا سب سے بڑا اور سب سے مہنگا ٹی وی متعارف کروادیا ہے اس شاندار ٹی وی کی سکرین کا سائز 105 انچ ہے اور اسے Smart UN 10559 کا نام دیا گیا ہے۔ کروی سکرین والے اس ٹی وی کو ریموٹ کنٹرول کے علاوہ ٹچ سکرین فنکشن سے بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ اس کی بڑی سکرین کو چار مختف حصوں میں تقسیم کرکے ہر حصے میں علیحدہ چینل چلایا جاسکتا ہے۔ اس میں ڈیپتھ انہینسر ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا گیا ہے جس کی وجہ سے تصویر بہت بڑی اور بالکل اصلی جیسی نظر آتی ہے اور اس کی کوالٹی کو 3D سے بھی بہتر قرار دیا گیا ہے۔ اس کی الٹر ایچ ڈی (UHD) ٹیکنالوجی موجودہ HD ٹیکنالوجی سے چار گنا بہتر اور واضح تصاویر پیدا کرتی ہے اور اس کا سکرین ریزولیشن 5126x2160 پکسل ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے ٹی وی کی قیمت بھی دنیا کے ہر ٹی وی سے زیادہ ہے، اسے امریکہ میں 120000 ڈالر (تقریباً 1 کروڑ 20 لاکھ پاکستانی روپے) میں فروخت کیا جارہا ہے۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -